عمان:عدالت نے17افراد کو 15سال قید کی سزا سنا دی

بدھ 18 مئی 2016 15:13

عمان:عدالت نے17افراد کو 15سال قید کی سزا سنا دی

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء): عمان کے علاقے خور فکان کی عدالت نے پانچ ماہ قبل ہو نے والی پُر تشدد لڑائی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ، 17افراد کو 15سال کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ قبل دو فریقین کے درمیان پُرتشدد لڑائی ہو ئی ۔ اور دونوں فریقین نے لڑائی کے دوران پستولوں ، چاقوؤں، ٹوکوں، اور تلواروں کا آزادانہ استعمال کیا، جس سے پانچ افراد شدید ذخمی ہو گئے تھے۔ عدالت نے 17 افراد میں سے دو تارکین وطن کو سزا پوری ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم بھی صادر کیا۔