سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس کل ہو گا

بدھ 18 مئی 2016 15:11

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، کمیٹی کے چیئرمین عثمان سیف اللہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام بریفنگ دیں گے، اجلاس میں سینیٹر عطاء الرحمن کی پاکستان ہلال اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے طور پر نامزدگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :