راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 18 مئی 2016 15:08

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل جمعرات کو ہوگا جس کی صدارت راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان کریں گے جبکہ سیکرٹری محمد امجد چوہدری اجلاس میں گذشتہ ایک سال کی رپورٹ پیش کریں گے اس کے علاوہ اجلاس میں چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔