آئی ایم سائنسز کے تعاون سے مصنوعات کی نمائش

بدھ 18 مئی 2016 15:02

پشاور۔18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) پشاوروویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ناصرہ نعمانی نے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز حیات آباد اور انٹرپ ینیورزڈویلپمنٹ سنٹر کے اشتراک سے خیبرپختونخوا کی خواتین کی بنائی ہوئی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح کیا‘ اس موقع پر سمیڈا کے صوبائی چیف جاوید خٹک‘ وویمن بزنس ڈیویلپمنٹ سنٹر کی مس نبیلہ اور ڈائریکٹر آئی ایم سائنسزڈاکٹر محسن اور ڈاکٹر گوہران کے ہمراہ تھے ‘ تقریب کی مہمان خصوصی مسزناصرہ لغمانی نے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیااور خواتین کی بنائی ہوئی مصنوعات دیکھیں‘ اس موقع پر ناصرہ لغمانی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی خواتین کی بنائی ہوئی مصنوعات نے پوری دنیامیں پاکستان کا روشن کیا‘ انہوں نے کہاکہ ان مصنوعات کی نمائش کئی ممالک میں ہوچکی ہیں‘ انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب ہماری خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اپنے بزنس کو پوری دنیامیں روشناس کرائینگی۔