سی ڈی اے کے زیر اہتمام مارگلہ فیسٹیول 28مئی سے شروع ہوگا

بدھ 18 مئی 2016 15:01

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے رواں ماہ 28مئی سے اسلام آباد میں مارگلہ فیسٹیول 2016 کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے یہ فیسٹول تین ماہ تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیلوں کے مقا بلوں کے انعقاد کے علا وہ کلچرل پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کو اٹرز میں حالیہ ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں سی ڈی اے کے ممبر ا یڈمنسٹریشن عا مری علی احمد، ممبر انوائرنمنٹ ثناء اللہ امان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کلچر اینڈ ٹورزم کے علا وہ سی ڈی اے کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ممبر انوئرنمنٹ ثناء اللہ امان نے اجلا س کو بتا یا کہ مارگلہ فیسٹیول اسلام آباد کی ایک پہچان بن چکا ہے اور جڑواں شہروں کے شہری اس فیسٹیول کی تقریبات کاشدت سے انتظار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مارگلہ فیٹیول2016میں مختلف کھیلوں کے مقا بلے جن میں انٹر کلب فٹ بال ٹورنا منٹ، انٹر کلب ہا کی ٹورنا منٹ، باسکٹ بال،وا لی بال ، لان ٹینس ، ٹیبل ٹینس اور تائیکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں کے مقا بلے اسلام آبا د کے مختلف گرؤنڈز میں منعقد کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتا یا کہ ماہ رمضان کے دوران اسلام آباد کے نا مور کلبوں کے درمیان رمضان فلڈ لائٹ کر کٹ ٹورنا منٹ بھی منعقد کرنے کے علا وہ علا قائی کھیلوں کے مقا بلے بھی ترتیب دےئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیزہ بازی کے مقا بلے ما رگلہ فیسٹیول کی پہچان بن چکے ہیں اور اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص اسلام آباد میں مقیم دیگر مما لک کے سفارتکاروں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے نے مار گلہ فیسٹیول2016میں ان مقا بلوں کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس ضمن میں ملک کے تمام حصوں سے نا مور نیزہ باز کلبوں اور شا ہسواروں کو نیزہ با زی کے مقا بلوں میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس مقا بلوں کے علا وہ ثقا فتی پروگرام بھی مارگلہ فیسٹیول 2016کا اہم خا صہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کی رنگا رنگ ثقا فت کو اجا گر کرنے کے لئے ایک ہفتے پر مشتمل ثقا فتی شو منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف میوزک کے پروگرام، کلچرل شو، صوفی نائٹ سمیت دیگر پروگرام بھی مارگلہ فیسٹیول کا اہم حصہ ہوں گے۔اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن عا مر علی احمد نے کہا کہ چےئر مین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پر سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ تفریح کے موا قع فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ فیسٹیول 2016کے انعقاد کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں با لخصوص نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں کی طرف لانا ہے تاکہ نہ صرف ان کی صلا حیتوں میں اضا فہ کیا جاسکے بلکہ ان کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھی تیا ر کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ چےئر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ مارگلہ فیسٹیول2016کے انتظامات کو بہتر سے بہتربنایا جائے اور دیگر شہروں سے آنے والی ٹیموں اور کھلا ڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :