ریاض:عورتوں کا روپ دھار کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد گرفتار

بدھ 18 مئی 2016 14:56

ریاض:عورتوں کا روپ دھار کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد گرفتار

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء): سعودی ائر پورٹ گارڈز نے عورتوں کا روپ دھار کر ائر پورٹ سے دوسرے ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں افراد نے ائر پورٹ اتھارٹی کے جعلی بیج لگا کر سکیورٹی چیک سے نکلنے کی کوشش کی لیکن شک پڑنے پر وہا ں پر موجود سکیورٹی عملے نے ان کے بیجز چیک کیے جو کہ جعلی نکلے۔ سعودی ائر پورٹ سکیورٹی نے دونوں ملزما ن کو فوارََ گرفتار کر لیا۔ سعودی سکیورٹی کے مطابق مطلوبہ افراد مفرور ملزم تھے اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔