Live Updates

ڈرگ لیبارٹریز کے بغیر غیر معیاری ادویات کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا، پمز وائس چانسلر

بدھ 18 مئی 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) ٹیسٹنگ سہولیات کے بغیر ناقص اور غیر معیاری ادویات کے مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار پمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سینٹ کی ایک ذیلی کمیٹی میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک ڈرگ کوالٹی ٹیسٹنگ لیب قائم نہیں کی جاتیں تب تک ناقص اور غیر معیاری ادویات کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر کیڈ کے سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ وزارت صحت ( این ایچ آر ایس سی ) ایک ڈرگ لیب قائم کر رہی ہے تاہم ٹائم شیڈول بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :