Live Updates

عمران خان نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیا

بدھ 18 مئی 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) عمران خان چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف شریف آدمی نہیں بلکہ ایوان کے اندر کرپشن چھپانے کے بعد نا اہل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے نہیں کیا گیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آئے گی۔ عمران خان نے کہا میں نیک کما ئی پاکستان لا یا جبکہ کرپٹ حکمران اپنی کرپشن کی دولت آف شور کمپنیوں کے ذریعے باہر ملک لے گئے جس سے پاکستان غریب ہو گیا ہے ۔

نواز شریف الزامات کی بجائے خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔ قومی اسمبلی میں آف شور کمپنیوں میں خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کے لئے تقریر کی اور اجلاس کی صدارت سردار ایاز صادق کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان تو بہترین جمہوریت کے لئے بنا تھا اور پاکستان کو مدینہ کی ریاست کی طرح بہترین ماڈل بنانا چاہیئے تھا۔ مدینہ کی ریاست میں تمام خلفاء عہدیداران جواب دہ تھے جس کی وجہ سے مدینہ کی ریاست ایک عظیم ریاست تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت اور دوسری طرف اپوزیشن ہوتی ہے اور جمہوری تکی نشانی ہے اور اگر حکومت جواب دہ نہیں ہے تو پارلیمنٹ کی ضروری نہیں ہے کیونکہ ہم 60ہزار روپے ایک منٹ میں خرچہ کرتے ہیں۔ پارلیمنت پر تو اس کا بوجھ عوام کی ٹیکس پر کیوں ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا میرے بنی گالا محل اور ہیلی کاپٹروں پر الزام لگانے کی بجائے مجھے پکڑا جائے کیونکہ ایف بی آر، ایف آئی اے اور نیب وزیراعظم کے ماتحت ہے۔

پانامہ لیکس الزامات کسی اپوزیشن نے نہیں لگائے اور حکومت پانامہ لیکس پر بھی اپوزیشن کو نشانہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک عورت مسلمان ہو کر پاکستان آئی اور سیاست دانوں نے مجھے اور اس کو یہودیوں کا ایجٹ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1992ء میں مجھ پر الزام لگایا گیا کہ شوکت خانم ہسپتال کا چندہ غلط استعمال ہو رہا ہے اور اس کے بعد خیراتی ہسپتال بند ہونے لگا تھا۔

جب (ن) لیگ حکومت میں آئی پھر وہ بھول گئی کہ شوکت خانم ہسپتال کا چندہ غلط استعمال کرنے والی بات بھول جاتے ہیں اور میرا احتساب نہں ی کرتے۔ پانامہ لیکس پر میں نے تنقید کیا تو حکومت نے شوکت خانم ہسپتال پر پھر دوبارہ حملہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگانے کی بجائے کارروائی کرے اور یہ پاکستان کی واحد جمہوریت ہے جہاں حکومت اپوزیشن پر الزام لگاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں شوکت خانم ہسپتال واحد ہسپتال ہے جو 70فیصد لوگوں کا مفت علاج کرتا ہے۔ جب دھاندلی، کرپشن اور اختیارات کا غلط استعمال پر آواز اٹھائی جاتی ہے تو خیراتی ادارے پر حملہ کیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ان سے بات کی جائے کہ آپ کرپشن کر رہے ہیں تو جواب میں حکومت کہتی ہے آپ بھی کرپٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا کے لئے جمہوریت کو بچائیں کیونکہ جمہوریت کی حفاظت فوج اور پولیس نہیں کرتی بلکہ عوام کرتی ہے اور عوام ایسے پارلیمنٹ سے بد زن اور نا امید ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الزام برائے الزام کی بجائے جواب دینا چاہیئے تھا۔ ان کا کہنا تھ اکہ میاں نواز شریف سے پہلے میں اپنے آف شور کا جواب دینا چاہتا ہوں اور میں نے 1979ء سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلتا ہوں اور 12سال کھیلنے کے بعد ایک فلیٹ خریدا ہے اور میں نے کبھی اپنا فلیٹ نہیں چھپایا۔ انہوں نے کہا کہ میں برطانیہ کا شہری نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے کیپٹل گین ٹیکس سے بچنے کے لئے آف شور کمپنی سے فلیٹ خریدا اور کوئی قانون نہیں توڑا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میا ں نواز شریف سے پہلے شوکت خانم ہسپتال کا احتساب کیا جائے اور ٹی او آرز میں شوکت خانم ہسپتال کی انکوائری شامل کیا جائے۔ انڈیا کو ہرانے کے بعد واپسی پر اس وقت کا وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف نے ایئر پورٹ پر آکر خوش آمدید کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ورلڈ کلاس کی دو ہپستال اور ایک یونیورسٹی بنائی ہے ۔ کیا اس کی بجائے شوگر ملز اور کمپنیاں نہیں بنا سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز2011ء کے ٹیکس ریٹرن میں لکھا ہے کہ میں اپنے والد نواز شریف پر مالی انحصار کرتی ہوں تو اس کا مطلب دو آف شور کمپنیوں کا مالک یہاں نواز شریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے ایوان سے جھوٹ بولا ہے کہ 10ارب روپے ٹیکس حالانکہ 8 ار روپے جی ایس ٹی ہے جو کہ عوام کے ہر بندے پر عائد ہے اور مے فیئر فلیٹ کے بارے میں بھی غلط بیان دیا گیا ہے کیونکہ یہ فلیٹس 2005ء میں بنیں۔

1994ء میں خریدی گء یتھیں۔ انہوں ن یکہا کہ پارلیمنٹ میں آکر قوم سے جھوٹ بولنا بہت بڑا جرم ہے اور کرپشن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آتی اور ملک سے پیسہ باہر جا رہ اہے۔ جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کی خدمات حاصل کرنی پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کرپٹ انسان ہے اور شرافت کا لبادہ اوڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایوان میں شریف جھوٹ نہں ی بولتے کرپٹ انسان جھوٹ بولتا ہے۔

پاکستان میں ٹیکس ریونیو سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے اور آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہا ہے کہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھ اکہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کیا تو پاکستان تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی کیونکہ پی ٹی آئی پاکستان میں کرپشن برداشت نہں ی کر سکتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :