رمضان بازار لگانے کی حکمت عملی کو حتمی شکل د یدی گئی

بدھ 18 مئی 2016 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) رمضان المبارک کے مہینہ میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں رمضان بازار لگانے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دے کر سرکاری اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں رمضان المبارک میں شہر میں کل31رمضان بازار لگائے جائیں گے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رمضا ن بازارروں میں لگائے جانے والے سٹالز میں رکھی جانے والی مختلف مصنوعات سے متعلقہ اداروں کے سربراہان اور نمائندگان نے بدھ کے روز ٹاؤن ہال میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی ڈی سی او لاہور کیپٹین(ر) محمد عثمان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مندوبین سے کہا کہ ضلعی حکومت سٹالز مالکان کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی اس مقدس مہینہ کا تقاضا ہے کہ عوام کو سستی اشیاء ضروریہ فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ ان اشیاء پر سبسڈی پنجاب حکومت دے گی تاہم اشیاء ضروریہ کی کوالٹی پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔