آئرلینڈکی جیل میں قیدی نے موبائل نگل لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 14:42

آئرلینڈکی جیل میں قیدی نے موبائل نگل لیا

ڈبلن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء) چھوٹی اورمعمولی جسامت کی اشیاءکے نگلے جانے کی خبریں تو سامنے آتی رہتی ہیں مگر آئرلینڈ میں ایک قیدی نے موبائل فون سیٹ نگل کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ واقعہ حال ہی میں ڈبلن کی ایک جیل میں پیش آیا جہاں ایک قیدی نے اپنے پاس موجود موبائل فون سالم حالت میں نگل لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ قیدی کو جیل میں لگا تار 4 گھنٹے قے ہوتی رہی جس کے بعد اسے ڈاکٹروں کو دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈبلن میں واقع ایڈلیڈ اینڈ میتھ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کا طبی معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اسے کوئی عارضہ لاحق نہیں مگر اس کو قے بدستور برقراررہی۔ بعد ازاں ایکسرے کی مدد سے اس کے معدے اور سینے کا معائنہ کیا گیا تو پیٹ میں موبائل فون کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔رپورٹ کے مطابق 6.8 × 2.3 × 1.1 سینٹی میٹر سائز کے موبائل فون کو پیٹ سے نکالنے کے لیے سرجری کرنا پڑی اور 8 گھنٹے کے بعد اس کے پیٹ سے موبائل نکالا جاسکا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں کسی شخص نے سالم حالت میں موبائل نگل لیا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں انطالیہ میں ایک ترک خاتون نے کنگھا نگل لیا جسے نکالنے کے لیے ڈاکٹروں کو آپریشن کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :