بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی قیمتوں میں”پھر“ اضافہ کر دیا،وزن بھی کم

بدھ 18 مئی 2016 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پنجاب بھر میں بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا جبکہ تیار ہونے والی اینٹ کا وزن بھی کم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے حکومت کو رپورٹ ارسال کی گئی ہے کہ بھٹہ مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔حکومت کی جانب سے مقرر کی جانیوالی قیمتوں سے کئی گنا زائد اور کم وزن اینٹیں فروخت کرنا معمول بن گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ساڑھے 5 کلو وزنی اینٹ کی قیمت پانچ ہزارروپے فی ایک ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ بھٹہ مالکان اور اینٹ فروش حضرات چار کلو سے بھی کم وزن کی اینٹ ایک ہزار 7500 روپے میں فروخت کر ہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :