سستے رمضان بازاروں میں ”عارضی واش روم“ بنانے کا حکم

اشیاء خوردونوش خریدنے آنیوالے افراد کو سہولت میسر آئیگی،مناسب جگہ کا جلد انتظام کیا جائے،وزیر اعلیٰ کی ہدایت

بدھ 18 مئی 2016 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں تمام شہروں میں لگائے جانیوالے سستے رمضان بازاروں میں ”عارضی واش روم“ بھی بنائیں جائیں جس کے لئے مناسب جگہ کا جلد انتظام کیا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سستے رمضان بازاروں میں عارضی واش روم قائم ہونے سے اشیاء خوردونوش خریدنے آنیوالے افراد کو سہولت میسر آئیگی۔ صوبہ بھر میں بنائے جانیوالے 300 سے زائد سستے رمضان بازاروں میں عوام کی سہولت کیلئے ”عارضی واش روم“ کے عمل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :