ذوالفقار علی بھٹو”مسلم لیگ“میں شمولیت کا ارادہ رکھتے تھے،جنرل سیکرٹری کا عہدہ بھی مانگا، انکشاف

بدھ 18 مئی 2016 14:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید مسلم لیگ میں شمولیت کا ارادہ رکھتے تھے اور انہوں نے باقاعدہ جنرل سیکرٹری کا عہدہ بھی مانگا۔اس بات کا انکشاف معروف سینئر صحافی نذید ناجی نے ایک انٹرویو میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھٹو صاحب جب سیاسی سفر کا آغاز کرنے جا رہے تھے تو سب سے پہلے ممتاز دولتانہ سے ملے،ممتاز دولتانہ کے مطابق بھٹو ان سے آکر ملے اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ملکر کر سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ ان کی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے بشرطیکہ انہیں جماعت کا سیکرٹری جنرل بنالیں جس پر دولتانہ نے کہا کہ اس طرح عہدے نہیں بانٹے جاتے ،آئیں کام کریں اور جگہ بنائیں۔