3مارچ2014کو پوچھا گیا سوال پنجاب اسمبلی تاحال جواب کا منتظر

بدھ 18 مئی 2016 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کا معزز ایوان ہے جہاں عوامی فلاح وبہبود اور معیار زندگی بہتر سے بہتر بنانے کیلئے آئین سازی کی جاتی ہے جبکہ ایوان کے اجلاس کے صرف ایک گھنٹہ کا سرکاری خرچ لاکھوں روپے سے کم نہیں تاہم اراکین اسمبلی اور صوبائی قانون ساز اداروں کی ملی بھگت سے عوام کی خون پسینے کی کمائی کو تنخواہیں ڈببل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے الجاس میں 3مارچ2014کوپوچھے گئے سوال کو بھی شامل کیا گیا تاہم سال2012-13میں منعقدہ سپورٹس فیسٹیول پر ہونے والی اخراجات اور اس میں ہونے والی ہیرا پھیری سے متعلق پوچھے جانے والی سوال کا جواب ابھی تک اپنی آمد کا منتظر ہے۔ وزارت یوتھ افیئر، سپورٹس، آثار قدیم اور سیاحت کو خالی ہے تاہم پارلیمانی سیکرٹری اور وزات سپورٹس بھی اس سلسلہ میں مکمل خاموش ہے نہ جانے کیوں؟ یاد رہے کہ سوال میاں اسلم اقبال کی طرف سے کیا گیا تھا۔