لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 14:33

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی، کیس کی سماعت23 مئی کو ہوگی- درخواست تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس نے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اوران کے خاندان نے منی لانڈرنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کو وزیراعظم کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کیا تھا تاہم سپیکر نے میرٹ پرفیصلہ نہ کرتے ہوئے ریفرنس خارج کر دیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ وزیراعظم کو میں لانڈرنگ کرنے پر نااہل قراردیا جائے۔ جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دیتے ہوئے مزید سماعت 23مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :