پانامہ لیکس کے غبا رے سے جلد ہوا نکل جائے گی، اکرم خان درانی

بدھ 18 مئی 2016 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤونگ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ایک دو ہفتے میں پانامہ لیکس کے حوالے سے ہوا نکل جائے گی۔ عمران خان اپوزیشن کے ساتھ نہیں چل سکتے ۔ وہ ہمیشہ سولو فلائٹ کرتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ وزیراعظم نے پورا کیا۔

اپوزیشن میں پی پی ، اے این پی،شیرپاؤ سب جمہوری پارٹیاں ہیں۔ وہ سمجھ گئے ہیں کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی نابالغ ہیں۔ سب دیکھ رہے ہیں کہ یہ کب میچور ہو گی اور جمہوری رویہ اختیار کرے گی۔ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی جماعتیں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک دو ہفتے میں پانامہ لیک کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی اور عمران خان اپوزیشن کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

وہ ہمیشہ سولو فلائیٹ کرتے ہیں۔ ابھی وہ اپنا فائدہ حاصل کرنے کے لئے اپوزیشن کے ساتھ آ گئے ہیں۔ ٹی آر اوز پر پی ٹی آئی کے علاوہ سب متفق ہو جائیں گے۔ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سے پہلے ہی دھرنے کا اعلان کر کے یہ بتا دیا کہ اپوزیشن کی کیا حیثیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہو گی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں کہ ملک میں جاری منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔