ابو ظہبی: مزدوروں کے لیے دوپہر کے اوقا ت میں آرام کا شیڈول جاری

بدھ 18 مئی 2016 14:28

ابو ظہبی: مزدوروں کے لیے دوپہر کے اوقا ت میں آرام کا شیڈول جاری

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء) :وزارتِ انسانی وسائل نے مزدوروں کے لیے لازمی دی جانے والی ”Midday Breaks“ کے اس سال کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق 12:30سے لیکر 3بجے تک کھلی جگہوں پر کام کرنے والے افرادکو تین ماہ (جون 15سے لیکر ستمبر 15)تک دوپہر میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسکی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کو 5000درہم فی مزدوریا ملازم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اور اگر کمپنی مالکان نے زیادہ افراد کو ایسے اوقات میں کام پر لگایا ہوگا تو یہ جرمانہ بڑھا کر 50,000درہم کر دیا جائے گا۔ اسکے علاوہ کمپنی کو کچھ عرصہ کام کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :