غیرملکی یا انجان زبانوں کو سمجھنے کے لیے نئی ڈیوائس مارکیٹ متعارف

ڈیوائس کی ابتدائی قیمت 129 ڈالر رکھی گئی ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 14:28

غیرملکی یا انجان زبانوں کو سمجھنے کے لیے نئی ڈیوائس مارکیٹ متعارف

نیویارک(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء) غیرملکی یا انجان زبانوں کو سمجھنے کے لیے ایک نئی ڈیوائس مارکیٹ میں متعارف کروائی جارہی ہے جو کہ ہیڈ فونز کے ذریعے سے آپ کے کان میں اس زبان کا ترجمہ کردے گی۔ ڈیوائس کا نام 'دی پائلٹ سسٹم' رکھا گیا ہے اور اس کو متعارف کروانے والی کمپنی کا ویورلی لیبز ہے۔ اس ڈیوائس کو ستمبر تک مارکیٹ میں متعارف کروایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سسٹم کے ذریعے سے ڈیوائس کو پہننے والے شخص کو کان میں لگے ہیڈ فونز کی مدد سے فوری طور پر غیر ملکی زبان کا ترجمہ کردے گی۔فون میں ایک ایپلی کیشن کی مدد سے آپ اپنی مطلوبہ زبان منتخب کرکے ترجمہ سن سکتے ہیں اور ان زبانوں میں ابتدائی طور پر فرانسیسی، ہسپانوی، اطالوی اور انگریزی زبانیں شامل ہوں گی۔ جب کہ بعد میں ان میں وسط ایشیائی، عربی اور افریقی زبانوں کو بھی شامل کردیا جائے گا۔اس ڈیوائس کی ابتدائی قیمت 129 ڈالر رکھی گئی ہے اور اس کو ویورلی لیبز کی ویب سائٹ پر پری آرڈر کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :