سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کیٹ واک کا جملہ کارروائی سے حذف کرادیا

بدھ 18 مئی 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کیٹ واک کا جملہ ایوان کی کارروائی سے حذف کرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن نے نہ واک آؤٹ کیا نہ کیٹ واک کی ان کے اس جملے پر اپوزیشن نے شور مچایا شروع کردیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کیٹ واک کا جملہ کارروائی سے حذف کرادیا۔