متحدہ اپوزیشن کاپانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

بدھ 18 مئی 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) متحدہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ وائٹ پیپر میں وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے بیرون ملک جائیدادوں کے شواہد شامل کئے جائیں گے۔ اپوزیشن کے ستر سوالوں کو بھی وائٹ پیپر میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :