Live Updates

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنے کیخلاف کیس کی سماعت کیلئے 3رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا

جسٹس قاسم خان بنچ کی سربراہی کرینگے ‘جسٹس شاہد حمید اور جسٹس انوار الحق بھی شامل

بدھ 18 مئی 2016 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس خالد محمود کے ریٹائر ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ تین رکنی بینچ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ بینچ میں جسٹس شاہد حمید اور جسٹس انوار الحق بھی شامل ہیں۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے عدالتی فیصلے کے باوجود اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات