وزیراعظم نواز شریف کی پشاور دھماکوں کی مذمت ‘متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 18 مئی 2016 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دو بم دھماکوں کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دھماکوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔