Live Updates

رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان ‘سید خورشیدشاہ اور چوہدری اعتزاز سے 7سوالوں کا جواب مانگ لیا

بدھ 18 مئی 2016 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے بھی اپوزیشن جماعتوں سے 7سوالوں کے جواب مانگتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور سید خورشید شاہ 3/3جبکہ چوہدری اعتزاز احسن مجھے ایک سوال کا جواب دیں ۔ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سید خورشید سے سوال کر تاہوں کہ وہ سر ے محل کی کہانی اپنی زبانی سنائیں ؟ دوسرا سوال سوئس بنکوں کے اکاؤنٹس کے تفصیلات قوم کو بتائی جائیں کہ وہاں پیسہ کیسے گیا؟تیسرا سوال کہ سکھر میٹر ریڈر سے سکھر محل کا سفر کیسے ہوا؟عمران خان بتائے ادھر ادھر کی ہانکیں کی بجائے یہ بتائیں کہ دائیں کھڑے جہانگیر ترین نے قرضے معاف کروائیں ہیں کہ نہیں؟عمران خان علیم خان سے نوجوانوں کو وہ نسخہ کیمیہ پوچھ کر بتائیں کہ 29 لاکھ میں پچاس لاکھ کی پراپرٹی کیسے خریدی جاتی؟عمران خان بتائیں کہ آپ نے 1983 میں آف شور کمپنی بنائی تو قوم کو کیوں نہیں بتایاقوم کے سامنے جھوٹ کیوں بولا؟چودھری اعتزاز احسن سے معصومانہ سوال ہے کہ ایل پی جی کوٹہ اور ملک ریاض سے فیس کی مد میں کتنی رقم وصول کی قوم اپوزیشن سے ان سوالات کے جواب چاہتی ہے قوم 2018 کے الیکشن میں نوازشریف کے موقف پر فیصلہ دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلء پنجاب میاں شہبا زشر یف جب ضروری سمجھتے ہیں وہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں آتے ہیں اور اپنی بات کرتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات