چوہدری شجاعت حسین کی اچانک طبیعت خراب، معدے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

بدھ 18 مئی 2016 14:13

چوہدری شجاعت حسین کی اچانک طبیعت خراب، معدے میں تکلیف کے باعث ہسپتال ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ معدے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک طبیعت خراب ہو گئی، انہیں اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے معدے کے تمام ٹیسٹ کرائے گئے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔ کچھ دیگر ٹیسٹ کرانے کے بعد انہیں آج گھر بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :