لاہورہائیکورٹ نے پاناما لیکس معاملہ پر چیئرمین نیب سے جواب طلب کر لیا

بدھ 18 مئی 2016 14:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست میں چیئرمین نیب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی تھی جس سے چیف جسٹس نے معذرت کرلی ہے۔پاکستان میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کا ادارہ موجود ہے،مگر بڑے نام آنے کے باعث یہ ادارہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہا،عدالت نیب کو پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد چئیرمین نیب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :