پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں نجی تعلیمی ادارے11جون سے 14اگست تک بندرکھنے کا اعلان

بدھ 18 مئی 2016 14:10

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں نجی تعلیمی ادارے11جون سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے سرکاری فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پنجاب بھر میں نجی تعلیمی ادارے11جون سے 14اگست تک گرمیوں کی تعطیلات کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور محکمہ ایجوکیشن سکولز پر واضح کردیا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء سے یکمشت فیس وصول کرنے کی بجائے ماہانہ اقساط میں فیس وصول کریں گے اس سلسلے میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالواحد نے کہا ہے کہ انہوں نے چھٹیوں کے حوالے سے سرکاری فیصلے سے قبل اپنا فیصلہ کررکھا تھا اور اگر محکمہ تعلیم نے کسی نجی سکول کا لائسنس معطل یا منسوخ کیا تو وہ ای ڈی او ایجوکیشن کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :