ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبے کی جیلوں سے وصول ہونے والی آمدن سے متعلق محکمہ آڈٹ اعتراض ختم نہیں کرواسکا

بدھ 18 مئی 2016 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) گزشتہ تین مالی سال گزر جانے کے باوجود ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبے کی جیلوں سے وصول ہونے والی آمدن سے متعلق محکمہ آڈٹ پنجاب کا اعتراض ختم نہیں کرواسکا جس کی وجہ سے تقریباً پونے15کروڑ روپے کے کھاتے کا معاملہ تازہ آڈٹ رپورٹ میں بھی برقرارہے باوثوق ذرائع کے مطابق مالی سال 2010ء تا2013ء تک کے عرضہ میں پنجاب کی مختلف جیلوں کی نیلامی کی گئی جس سے محکمہ جیل خانہ جات کی مختلف جیلوں کی نیلامی کی گئی جس سے محکمہ جیل خانہ جات کو14کروڑ 76لاکھ85ہزار روپے کی آمدن ہوئی آئی جی جیل خانہ جات نے مذکورہ رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بجائے بنک آف پنجاب لاہور کی مین برانح کے اکاؤنٹ نمبر0904481-8جو میمورنڈم آف ایسوسی ایشن پنجاب جیل فاؤنڈیشن کے نام سے ہے میں جمع کروادی ذرائع کے مطابق محکمہ آڈٹ پنجاب نے اس اکاؤنٹ بارے جب ہوم ڈیپارٹمنٹ سے وضاحت طلب کی تو بتایا گیا کہ یہ اکاؤنٹ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی منظوری سے 21جنوری2013ء میں کھولا گیا تھا اور ہدایت کی گئی تھی کہ جیل خانہ جات کی مد میں وصول شدہ آمدنی اس اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے اس کی منظوری نہ لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :