پنجاب اسمبلی میں سرویکل کینسر سے متاثرہ خواتین کے مفت علاج کرنے کی قرار دادمنظور

بدھ 18 مئی 2016 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سرویکل کینسر سے متاثرہ خواتین کے مفت علاج کرنے کی قرار دادمنظور ہونے پرپاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے ڈاکٹرنوشین حامد کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی کارکردگی مثالی ہے ،یہ اراکین عوامی فلاح کے لئے جو کچھ کررہی ہیں وہ قابل تحسین ہے ،پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نے ہمیشہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے جس پر پوری جماعت کو فخر ہے۔