دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں نے لازوال داستانیں رقم کیں : نواز شریف

بدھ 18 مئی 2016 14:06

دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں نے لازوال داستانیں رقم کیں : نواز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں نے لازوال داستانیں رقم کی ، شہید کیپٹن اسفند یار اور دیگر شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف سے شہید کیپٹن اسفند یار کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کیپٹن اسفند یار شہید ملک و قوم کا فخر ہیں، اسفند یار اور پاک فوج کے دیگر شہداء نے جان کی قربانیاں دے کر ملکی بقاء کو یقینی بنایا، دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں نے لازوال داستانیں رقم کیں، انشاء اللہ اسفند یار شہید جیسے جرات مند اور بہادر سپوتوں کی وجہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتیں گے، وزیراعظم نے مادر وطن کیلئے قربانی دینے والے جوانوں کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :