سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا

بدھ 18 مئی 2016 13:42

دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ ایک غیرملکی شہری کا سرقلم کردیاگیا ‘پاکستانی شہری محمد اسحاق تواب گل کو ریاست میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق نچلی عدالت سے سزا ہونے اور سپریم کورٹ کی طرف سے اپیل خارج ہونے کے بعد محمد اسحاق کی سزا پر عمل درآمد کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :