متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ‘ایم کیوایم کے ارکان ایک مرتبہ پھر شریک نہ ہوئے

بدھ 18 مئی 2016 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس ایوان کی کارروائی سے متعلق حکمت عملی تیار کی گئی تاہم ایم کیو ایم کے ارکان ایک مرتبہ پھر شریک نہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے چیمبر میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ عوامی اور دیگر جماعتوں کے رہنما اور ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں کارروائی سے متعلق حکمت عملی تیار کی گئی متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان ایک مرتبہ پھر شریک نہیں ہوئے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کے رہنماوٴں کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں منایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :