ریاض: ائرپورٹ پر تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کے لیے الگ کمرہ مخصوص کرنے کامنصوبہ

بدھ 18 مئی 2016 13:41

ریاض: ائرپورٹ پر تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کے لیے الگ کمرہ مخصوص ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء) : جنرل اتھارٹی فار سول ایوایشن (جی اے سی اے)نے اعلان کیا ہے کہ آئند ہ اتوار سے ریاض ائرپورٹ ٹرمینل 5 عوام کے لیے جزوی طور پر کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جی اے سی اے کے ترجمان نے مقامی اخبار کو بتایا کہ تمباکو نوشی کرنی والی خواتین کے لیے ایک الگ جگہ ’ کمرہ“ مخصوص کرنے کے بارے میں سو چ رہے ہیں ۔ اور ہو سکتا ہے مرد حضرات کے لیے مخصوص کردہ کمرے سے ملحقہ کمرے کو خواتین کے لیئے مختص کر دیا جائے۔ٹرمینل 5پر خواتین سپروائزرزکو میٹل ڈٹیکٹرز مہیا کیے جایئں گے ، تا کہ وہ خود مسافروں کے سامان کی تلاشی لیں سکیں۔

متعلقہ عنوان :