سینٹ کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد کل پھر ہوگا

بدھ 18 مئی 2016 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) سینٹ کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد کل جمعرات کو پھر ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک روز قبل وقفہ سوالات کے علاوہ ایجنڈے میں شامل دیگر امور نمٹائے گئے تھے چیئرمین میاں رضا ربانی نے بتایا تھا کہ بدھ کو مختلف کمیٹیوں کے اجلاسوں کی وجہ سے ایوان بالا کا اجلاس نہیں رکھا گیا جس کے بعد ایک روز کے وقفے کے بعد سینٹ کااجلاس کل جمعرات کو پھر ہوگا دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد کے بعد سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ ختم کر نے کا فیصلہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :