Live Updates

عمران خان نے ایوان میں ن لیگی اراکین کو شور شرابہ کرنے پر کرارا جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 مئی 2016 13:27

عمران خان نے ایوان میں ن لیگی اراکین کو شور شرابہ کرنے پر کرارا جواب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی2016ء) : اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے اظہار خیال کیا۔ عمران خان نے اظہار خیال کے دوران ن لیگی اراکین نے شور شرابہ کیا جس پر عمران خان نے ان کو کرار جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اسمبلی میں کبھی کبھی آتا ہوں لہٰذا مجھے بات کرنے کا موقع دیا جائے، میں یہاں محض مسائل اور ایشوز پر بات کرنے آیا ہوں اور وہی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور میری پارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر کو تحمل سے سنا اور کوئی شور شرابہ یا احتجاج نہیں کیا لیکن اگر آپ لوگ شور شرابے کا ٹرینڈ سیٹ کریں گے تو وزیر اعظم نواز شریف تو لکھی ہوئی تقریر مشکل سے پڑھتے ہیں وہ ایوان میں تقریر کیسے کریں گے؟ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :