ریاض: تین سال سے ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی تارک وطن کی میّت واپس بھیجنے کی تیاریاں

بدھ 18 مئی 2016 13:27

ریاض: تین سال سے ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی تارک وطن کی میّت واپس بھیجنے ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء):سعودی عرب ایک ہسپتال کے مرد ہ خانے میں پڑی نیپالی تارک وطن ملازم کی میّت کو جلد ہی اس کے وطن بھیج دیا جاہے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیپالی ایمبیسی نے اپنے ایک شہری کی لاش کو واپس بھیجوانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں ہیں ،جس کا انتقال ہو تین سال ہو گئے ہیں۔ نیپالی شہری سعودی عرب میں کام کی غرض سے آیا تھا لیکن کچھ عرصے بعد بیمار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر اسے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ جس مگر ہسپتال انتظامیہ نے تمام اخراجات ادا کرنے تک لاش کو دینے سے انکار کر دیا۔ لیکن اب سعودی عرب میں موجود نیپالی ایمبیسی نے اقدامات کرتے ہو ئے اسکی میّت کو واپس وطن بھیجنے کے لیے کوششیں تیز کیں ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی اسکی میّت کو قانونی تقاضے پورے ہونے پر نیپال واپس بھیج دیا جائے گا۔