پاکستان نیٹ بال فیڈریشن 2 آفیشلز کو رواں سال اگست میں ورلڈ نیٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلیا بھیجے گا

بدھ 18 مئی 2016 13:16

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن 2 آفیشلز کو رواں سال اگست میں ورلڈ نیٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلیا بھیجے گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں کے مطابق ورلڈ نیٹ بال سیریز رواں سال 6 سے12 اگست تک آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقد ہوگی جس میں سید توقیر احمد اور میجر سلیم پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ نیٹ بال سیریز میں شرکت کیلئے آسٹریلیا نے باضابطہ طور پر ہمیں دعوت نامہ بھیجوایا ہے اس لئے ہم نے وہاں پر آفیشلز کو بھیجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیٹ بال سیریز میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے آفیشلز نیٹ بال کے حوالے سے لیکچر دیں گے۔ انہوں اس سیریز میں نیٹ بال کھیل کے نئے رولز اور نیٹ بال کھیل کو فاسٹ کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ حیال کیا جائے گا۔