جارح مزاج بلے باز کرس گیل کی ویرات کوہلی رواں آئی پی ایل میں زیادہ رنز بنانے پر مبارکباد

بدھ 18 مئی 2016 13:16

جارح مزاج بلے باز کرس گیل کی ویرات کوہلی رواں آئی پی ایل میں زیادہ رنز ..

بنگلور ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ویرات کوہلی کو بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سٹار رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ہزار رنز مکمل کر سکتے ہیں۔ کوہلی ان دنوں بھرپور فارم میں ہیں اور انہوں نے اب تک 12 میچز میں 752 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی تین شاندار سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلور کے ابھی دو لیگ میچز باقی ہیں اور اگر بنگلور فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تو کوہلی کے پاس ہزار رنز مکمل کرنے کا موقع ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں گیل نے ایک سیزن میں زیادہ رنز بنانے پر کوہلی کو مبارکباد پیش کی، اگلے دو میچز میں وہ 900 رنز تک پہنچ سکتے ہیں اور اس کے بعد پلے آف اور فائنل میں ان کے پاس سنگ میل عبور کرنے کا موقع ہو گا۔ کوہلی میں بہتر سے بہترین کرکٹ کھیلنے اور ہر اننگز میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا جذبہ موجود ہے جس کی وجہ سے وہ کامیاب ہو رہے ہیں اسلئے میرا دل کہتا ہے کہ وہ رواں سیزن میں ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے۔