ممبئی کی سڑکوں پر سریلی آواز میں گانا گا کر بھیک مانگتے ہوئے سونو نگم کی ویڈیو وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 مئی 2016 13:15

ممبئی کی سڑکوں پر سریلی آواز میں گانا گا کر بھیک مانگتے ہوئے سونو نگم ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی2016ء) : گدا گری ہر ملک میں دیکھنے میں آتی ہے ، گدا گر سڑکوں ، گلیوں اور کوچوں میں بھیک مانگتے ہیں ۔ گدا گری عام ہونے کے سبب اب متعدد مرتبہ لوگ انہیں نظر انداز بھی کر دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گداگر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے اور پیسے حاصل کرنے کے لیے اب کبھی اپنے کسی فن کا مظاہرہ کرتے بھی نظر آتے ہیں ۔

ایسا ہی ایک بھکاری ممبئی کی سڑکوں پر بھی موجود تھا جس نے اپنی سُریلی آواز میں گانا گا کر آس پاس موجود لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ لوگ اس بھکاری کی آواز سن کر چہ مگوئیاں کرنے اور اس کی سریلی اور خوبصورت آواز کی تعریف کرنے لگے۔ دراصل سریلی آواز میں اپنے گائیکی کے فن کا مظاہرہ کرنے والا کوئی اور نہیں بالی وڈ کے معروف گلوکار سونو نگم تھے۔

(جاری ہے)

سونو نگم نے اپنے مداحوں اور پرستاروں کے ساتھ ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ان کا میک اپ اتارا جا رہا ہے۔ سونو نگم نے بتایا کہ مجھے اپنے ہی لوگوں کے درمیان بغیر کسی پہچان کے ایسے رہنا اور گانا گا کر بہت اچھا لگا ، یہ میری زندگی کا سب سے یادگار لمحہ تھا ، انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے اچھا تب لگا تب ایک نوجوان نے میرے پاس آکر میرا ہاتھ پکڑا اور پوچھا کہ انکل آپ نے ناشتہ کیا ہے؟ سونو نگم نے اپنی اس ویڈیو میں اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :