آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن لیگ فائیو 21 مئی سے جرسی میں شروع ہو گی

بدھ 18 مئی 2016 13:14

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن لیگ فائیو 21 مئی سے جرسی میں شروع ہو گی

دبئی ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ جرسی رواں ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن لیگ فائیو کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ 21 مئی سے 28 مئی تک کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان جرسی، اومان، تنزانیہ، نائیجیریا، گورنسی اور واناتو شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 18 میچز کھیلے جائیں گے اور ٹاپ دو ٹیمیں ڈویژن فور تک رسائی حاصل کریں گی جو کہ رواں سال کے آخر میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :