پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ، تنظیم سپورٹس ، کلمت ویلفیئر سینٹر کی فتح

بدھ 18 مئی 2016 13:11

پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ، تنظیم سپورٹس ، ..

کراچی ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) اُسامہ سپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ اور بلدیہ کورنگی کے تعاون سے پنجاب گراؤنڈ شاہ فیصل کالونی پر جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ پہلے میچ میں تنظیم اسپورٹس نے مضبوط حریف ملیر شاہین کو 4-0 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں تنظیم اسپورٹس نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ان کے اسٹرائیکر کھلاڑیوں خان محمد اور مختار نے نہایت خوبصورت 2،2 گول اسکور کئے جبکہ ملیر شاہین کی ٹیم کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ دوسرے میچ میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے سندھ بلوچستان کلب کو پنالٹی ککس پر 4-1 سے ڈھیر کر دیا۔ کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری طاہر قادری، شوکت حسین، نور وہاب، احمد سلطان اور شبیر احمد نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :