دبئی:ٹریفک سگنل کی سبز بتی جلنے پر بھی ڈرائیوروں کو احتیاط کرنے کی ہدایت

بدھ 18 مئی 2016 12:38

دبئی:ٹریفک سگنل کی سبز بتی جلنے پر بھی ڈرائیوروں کو احتیاط کرنے کی ہدایت

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ حادثات کی روک تھا م کیلیے ہمیں ہر صورت ٹریفک سگنل کا خیال رکھنا چاہیے۔ اور اگر ٹریفک سگنل کی سبزبتی جل بھی بھی رہی ہو تب بھی ادھر اُدھر دیکھ کر اپنی گاڑی چلانی چاہیے۔ آرٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ ہم نئے ریڈار سسٹم کے آنے کے بعد دبئی مرینا میں تین مقاما ت المصراع السرویہ، المصرع الصوفوعہ، اور المصرع ال شارتہ، کے یو ٹرن کھولنے جا رہے ہیں۔

جو کہ دبئی ٹرام کے راستے میں بھی آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈرائیوروں سے تنبعیہ کی کہ وہ ٹرام کے راستے میں آنے والے یو ٹرن پر ٹریفک سگنل کا خیال رکھیں ،اور اگر سبز بتی جل بھی جائے تو بھی دو نوں اطراف میں دیکھ کر تسلی کر لیں تا کہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔ ٹرام کے راستے میں پڑنے والے یوٹرن کو عبور کرنے کے لیئے انہوں نے تین طریقے بتائے۔
۔ جب بھی ٹرم کے یو ٹرن پر جایئں تو ٹرام سیفٹی سائین کو ضرور دیکھیں۔
۔ٹریفک سگنل پر سبز بتی جل رہی ہے کے نہیں ضرور چیک کریں۔
۔سڑک عبور کرنے سے پہلے دونوں اطراف ضرور دیکھ لیں۔
ٹرام کا راستہ یا کوئی بھی سڑک عبو رکرنے والے پیدل افراد کے لیے بھی بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔

دبئی:ٹریفک سگنل کی سبز بتی جلنے پر بھی ڈرائیوروں کو احتیاط کرنے کی ہدایت