آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مصروف روٹین سے متعلق سوال پر قابل فخر جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 مئی 2016 12:36

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مصروف روٹین سے متعلق سوال پر قابل فخر جواب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ان کے ایک دوست نے پوچھا کہ آپ کی روٹین نہایت مصورف ہے اور آپ ہمہ وقت دوروں میں مصروف رہتے ہیں تو کیا آپ تھک نہیں جاتے؟ جس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دفتر میں موجود اپنی دراز کھولی اور ان میں سے چند تصاویر نکال کر کہا کہ میں جب تھک جاتا ہوں تو ان تصاویر کو دیکھ لیتا ہوں جس سے میری تمام تر تھکاوٹ اتر جاتی ہے اور مجھ میں ہمت آتی ہے ، سمیع ابراہیم نے بتایا کہ وہ تصاویر آرمی پبلک اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی تھیں۔