ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما قتل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 12:32

ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے  رہنما قتل

ڈیرہ اسماعیل خان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حاجی عالم شاہ کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق 3 نامعلوم مسلح افراد تحصیل پرووا میں واقع جے یو آئی (ف) کے حاجی عالم شاہ کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔حاجی عالم شاہ جے یو آئی (ف) سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف کاروباری شخصیت بھی تھے، ان کے قتل کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی (ف) کے ایک رہنما حاجی نذیر کو زخمی کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :