شاہد آفریدی نے آف شور کمپنی کے مالک ہونے کے سوال کا دلچسپ جواب دے ڈالا

بدھ 18 مئی 2016 12:27

شاہد آفریدی نے آف شور کمپنی کے مالک ہونے کے سوال کا دلچسپ جواب دے ڈالا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی ۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آف شور کمپنی کے مالک ہونے کے سوال کا دلچسپ جواب دے ڈالا ۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک آفریدی سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا وہ بھی تو کسی آف شور کمپنی کے مالک نہیں نکلیں گے ؟۔

(جاری ہے)

اس سوال کے جواب میں آفریدی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ معلوم کرنے کی کوشش کریں گے مگر ایسا کچھ نہیں ، میں بھی عمران خان بن جاتا ہوں کہ مجھے پتہ نہیں تھا،بعد میں مجھے چیزیں پتہ لگیں ۔