لاہورایئرپورٹ کی جاسوسی ناکام بنادی گئی، ڈرون کیمرہ پکڑا گیا

بدھ 18 مئی 2016 12:17

لاہورایئرپورٹ کی جاسوسی ناکام بنادی گئی، ڈرون کیمرہ پکڑا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) حساس اداروں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جاسوسی کرنے والا ڈرون کیمرہ پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جاسوسی کرنے والا ڈرون پکڑا گیا۔ ڈرون کیمرہ ایئرپورٹ کا فضائی چکر لگا رہا تھا کہ حساس اداروں نے اسے پکڑ لیا۔ڈرون کیمرہ قبضے میں لینے کے بعد حساس اداروں نے ایئرپورٹ کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور ڈرون آپریٹر کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :