نیب کا گرفتار ڈائریکٹر امور خارجہ شفقت چیمہ کے گھر چھاپہ

کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات برآمد‘26لاکھ مالیت کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی

بدھ 18 مئی 2016 12:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) نیب نے گرفتارڈائریکٹر امور خارجہ شفقت چیمہ کے گھر پرچھاپہ کر کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات برآمد کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب نے بدھ کو صبح ڈائریکٹر امورخارجہ شفقت چیمہ کے گھر پرچھاپہ مارا اور کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات برآمد کیے، جبکہ 26لاکھ مالیت کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔واضح رہے کہ آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پر نیب نے شفقت چیمہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا

متعلقہ عنوان :