سری لنکا، طوفانی بارشوں کے دوران لاپتہ ہونے والوں کی تلاش جاری

بدھ 18 مئی 2016 11:49

کولمبو ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) سری لنکا میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد امدادی ٹیمیں بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے بیسیوں افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں امدادی ٹیموں نے گھروں کے ملبوں میں دبنے والے افراد کو نکالنے اور لوگوں کے قیمتی سامان کو محفوظ مقام پر پہنچانے کیلئے بھی وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیاں کی ۔سری لنکن حکام کے مطابق اس آپریشن میں ملکی افواج بھی رضاکار ٹیموں کا ساتھ دے رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تین روزہ شدید طوفان باد و باراں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11ہو گئی ہے ۔ 16افراد لاپتہ ہیں اور 2لاکھ 30ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :