Live Updates

وزیراعظم کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے منظور

کیس کی سماعت تئیس مئی کو ہوگی،وزیراعظم کو میں لانڈرنگ کرنے پر نااہل قراردیا جائے، در خواست گزار

بدھ 18 مئی 2016 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی، کیس کی سماعت تئیس مئی کو ہوگی، درخواست تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ پانامہ لیکس نے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اوران کے خاندان نے منی لانڈرنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کو وزیراعظم کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کیا تھا تاہمسپیکرنے میرٹ پرفیصلہ نہ کرتے ہوئے ریفرنس خارج کر دیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ وزیراعظم کو میں لانڈرنگ کرنے پر نااہل قراردیا جائے۔ جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دیتے ہوئے مزید سماعت 23مئی تک ملتوی کردی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات