وزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے قیام کیلئے اراضی کے حصول پر پابندی لگا دی

وزیر داخلہ کا بارہ کہو ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کیلئے سیکشن فور کے تحت حاصل اراضی منسوخ کرنے او ر سپیشل سیکریٹری داخلہ کو انکوائری کرنے کا حکم

منگل 17 مئی 2016 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے قیام کیلئے زمین کے حصول پر پابندی لگا تے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص طبقے کے فائد ے کیلئے سرکاری قوانین کا غلط استعمال کرنے اور غریبوں کی زمین سستے داموں ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فیڈرل گورنمنٹ نے کوئی سکیم بنانی ہے تو اسلام آباد کے دیہی مکینوں سے مارکیٹ ریٹ پر زمین خریدی جائے،قبضہ گروپ سرکاری ہو ں یا پرائیویٹ انکو میرے دوروزارت میں اسلام آباد میں کسی سے زمین ہتھیانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے قیام کی غرض سے سرکاری قوانین کے تحت لینڈ ایکو زیشن پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بارہ کہو میں ہاسنگ فانڈیشن کے لئے سیکشن فور کے تحت حاصل کی گئی زمین کینسل کرنے او ر سپیشل سیکریٹری داخلہ کو انکوائری کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیر داخلہ نے چیف کمشنر کو بھی ہدایت کی ہے کہ اسلا م آباد انتظامیہ کسی ایسے عمل کا حصہ نہ بنے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص طبقے کے فائد ے کیلئے سرکاری قوانین کا غلط استعمال کرنے اور غریبوں کی زمین سستے داموں ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فیڈرل گورنمنٹ کے غریب ملازمین کو اسلام آباد میں زمین فراہم کرنے کی ہر سکیم کی حمایت کروں گا بشرطیکہ اسلام آباد کے دیہی مکینوں سے مارکیٹ ریٹ پر زمین خریدی جائے، قبضہ گروپ سرکاری ہو ں یا پرائیویٹ انکو میرے دوروزارت میں اسلام آباد میں کسی سے زمین ہتھیانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :