Live Updates

نواز شریف نے اپنے اثاثے چھپائے وہ آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے ، نذیر احمد چوہان

منگل 17 مئی 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ر ہنما نذیر احمد چوہان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے اثاثے چھپائے ، وہ آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے عمران خان نے اپنی قوم سے سچ بولا ہے اور اپنے تمام اثاثے قوم کے سامنے رکھ دئیے ہیں ِ مولانا فضل الرحمان کو شرم آنی چاہیے کہ جھوٹ بول کر وہ قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے ،مغل اعظم کے درباریوں کو جھوٹ بولنے اور بہتان تراشی کرنے کی تنخواہ ملتی ہے بے بنیاد پراپیگنڈہ کرنے سے اصل حقائق سے قوم کی توجہ نہیں ہٹا سکتی ، عمران خان نواز شریف کے درباریوں کے لئے اکیلا ہی کافی ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے وہ قوم سے مسلسل جھو ٹ بول رہے ہے اور انکا اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے نواز شریف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے اور عمران خان قوم کو کرپٹ اور بد دیانت ٹولے سے چھٹکارا دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ ہے نا کہ نواز شریف کے ساتھ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات